اشاعت کے باوقار 30 سال

اسحاق ڈار کے ضبطی جائیداد پر اعتراضات کے کیس پر فیصلہ محفوظ

اسحاق ڈار کے ضبطی جائیداد پر اعتراضات کے کیس پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: اسلام آ با د کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی پر اعتراضات کے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے بدھ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے، قاضی مصباح نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ہجویری فاؤنڈیشن ایک ادارہ ہے جس میں خرید و فروخت نہیں کر سکتے، جو فیصلہ ہوتا ہے بورڈ کرتا ہے پھر اس پر عمل درآمد ہوتا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جائیداد ضبطگی کے چودہ دن کے اندر رجوع کرنا چاہیے تھا جو انہوں نے نہیں کیا،جس پر قاضی مصباح کا کہنا تھا کہ ہمیں آرڈر دیر سے ملا ورنہ ہم فورا رجوع کرتے، عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔فیصلہ 14 فروری کو سنایا جائے گا۔

loading...