اشاعت کے باوقار 30 سال

تیل کے چشمے موجود ، وفاق سے تیل نکالنے کی اجازت نہیں

تیل کے چشمے موجود ، وفاق سے تیل نکالنے کی اجازت نہیں

پشاور: خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کے منتظم اعلی رضی الدین نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کے چشمے موجود ہیں ،وفاق نکالنے کی اجازت نہیں دیتا، رضی الدین نے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا نے سرمایہ کاروں کو واپس بھجوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ان کا کہنا تھا کہ 5سال گزر گئے،حکومت نے کسی بلاک کی نیلامی نہیں کی۔ خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کے منتظم اعلی رضی الدین کا کہنا تھا کہ ان بلاکس پر کام کر کے 6 لاکھ بیرل یومیہ تیل نکال سکتے ہیں، نئے بلاکس پر کام سے آئل مافیا کو یومیہ 40 لاکھ ڈالر کا نقصان ہو گا، انہوں نے کہا کہ نئے بلاکس پر کام سے پاکستان کی کل ضرورت پوری ہو جائے گی۔

loading...