اشاعت کے باوقار 30 سال

آصفہ بھٹو کو عام انتخابات میں دو نشستوں سے لڑانے کا فیصلہ

آصفہ بھٹو کو عام انتخابات میں دو نشستوں سے لڑانے کا فیصلہ

کراچی: پیپلز پارٹی نے آصفہ بھٹو زرداری کو آئندہ عام انتخابات لڑوانے کا فیصلہ کر لیا ہے، آصفہ بھٹو آئندہ انتخابات میں دو نشستوں سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ آصفہ بھٹو کو آئندہ عام انتخابات میں دو نشستوں سے الیکشن لڑوایا جائے۔ آصفہ بھٹو کو کراچی میں لیاری اور ٹنڈو الہ یار میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے الیکشن لڑوایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی نے آصفہ بھٹو کو دو حلقوں سے الیکشن لڑوانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری جلد انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقے میں اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گی اور حلقے کے دورے بھی کریں گی۔

loading...