اشاعت کے باوقار 30 سال

اسلام آباد کے عابد علی کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز

اسلام آباد کے عابد علی کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز اسلام آباد کے عابد علی کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز

پشاور: اسلام آباد کے اوپننگ بلے باز عابد علی نے ملکی ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز کھیل ڈالی ہے۔ 30 سالہ عابد نے قومی ون ڈے ریجنز کپ کے سلسلے میں ارباب نیاز سٹیڈیم ،پشاور میں پشاور کے خلاف شاندار بلے باز ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 156 گیندوں پر 24 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 209 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،ان کی اس کاوش کی بدولت اسلام آباد نے مقررہ 50 اوورز میں محض ایک وکٹ کھو کر 374 رنز کا بڑا مجموعہ سکور بورڈ پر لگایا۔ عابد علی سے قبل 2007ء میں پاکستان کسٹمز کے محمد علی نے 207رنز کی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نا م کیا تھا ، خالد لطیف نے 2009ء میں 204 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے تھے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے 2018ء ہی میں واپڈا کی جانب سے 200 رنز سکور کیے۔ساجد علی نے 1997ء میں ناقابل شکست 197 رنز سکور کیے تھے جب کہ قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور نے 1997ء میں مدراس کے مقام پر روایتی حریف بھارت کے خلاف 194 رنز سکور کیے تھے ، ٹیسٹ کرکٹر شرجیل خان نے 2013ء میں 194 رنز سکور کیے تھے جب کہ ایک اور ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر نے 2013ء میں 189 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

loading...