اشاعت کے باوقار 30 سال

نئی پاکستانی فلموں کا اچھا بزنس، شائقین شاداں

نئی پاکستانی فلموں کا اچھا بزنس، شائقین شاداں

کراچی: رواں ہفتے کے دوران ریلیز ہونے والی تین پاکستانی فلمیں مان جاؤ نہ ، اللہ یار دی لیجنڈ آف مارخور اور پری نے باکس آفس رپورٹ کے مطابق غیر متوقع طور پر اچھا بزنس کیا ہے۔ جس سے پاکستانی فلموں کے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مذکورہ تین فلمیں ایک ساتھ ریلیز کی گئیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر 90 لاکھ کے قریب پاکستان بھر کے سینما گھروں میں بزنس کر کے اچھا امیج قائم کیا ہے۔ ان فلموں میں پہلے نمبر پر بچوں کی اینیمیٹڈ فلم اللہ یار دی لیجنڈ آف مارخور رہی۔ جس نے ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے پہلے روز 35 لاکھ کا بزنس کر کے ماضی میں شرمین عبید چنائے کی پہلی اینیمیٹڈ فلم تھری بہادر کا 32 لاکھ روپے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ سینما ہاؤسز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلم ایک ہفتے میں 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بزنس کر لے گی۔ ہدایت کار عابس رضا اور فلم پروڈیوسر خالد علی کی فلم مان جاؤ نا پہلے دن 30 لاکھ کا بزنس کر سکی۔ ہدایت کار سید عاطف علی کی ہارر فلم پری نے بھی کم شوز ملنے کے باوجود اپنی موجودگی کا احساس دلا دیا ہے اس کا بزنس بھی اب تک 25 لاکھ ہو چکا ہے۔ نئی کاسٹ کے ساتھ ہارر مووی کا تجربہ کسی چیلنج سے کم نہیں اس کے باوجود سینما گھروں میں اس فلم کو دیکھنے والوں نے پسند کیا ہے ۔

loading...