اشاعت کے باوقار 30 سال

ٹی وی فن کاروں نے فلم انڈسٹری کو نئی سمت دی

ٹی وی فن کاروں نے فلم انڈسٹری کو نئی سمت دی

کراچی : ٹی وی اور فلم سٹار صنم سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو ٹی وی فن کاروں نے ایک نئی سمت دی ہے۔ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر فلموں کی تیاری کسی چیلنج سے کم نہیں، صف اول کے فن کار فلم انڈسٹری کو استحکام دینے کے لئے ٹی وی ڈراموں کی قربانی بھی دے رہے ہیں۔ ایک وقت میں فلم کے لئے مکمل طور پر وقت دے کر کئی فن کار ٹی وی سکرین سے دور ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک میری کئی فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں۔ رواں ہفتے کے دوران نئی فلم آزاد ریلیز ہو رہی ہے جس میں میری ہی نہیں دیگر فن کاروں کی پرفارمنس شائقین کو متاثر کرے گی۔ اس فلم میں ہدایت کار و اداکار ریحان شیخ نے اپنی خداداد صلاحیتوں کا خوب استعمال کیا ہے۔

loading...