اشاعت کے باوقار 30 سال

ملتان سلطانز نمائشی میچ میں بد انتظامی

ملتان سلطانز نمائشی میچ میں بد انتظامی

ملتان: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ میں شدید بد نظمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی جس میں شعیب ملک زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ میں شدید بد انتظامی دیکھنے میں آئی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کے انکار کے باعث پرائز ڈسٹری بیوشن کی تقریب کا انعقاد بھی نہ ہو سکا جب کہ اسٹیڈیم کے انضمام الحق انکلیوز میں بدانتظامی کے باعث بھگڈر مچ گئی۔شدید بد نظمی اور بھگدڑ کے باعث مایہ ناز آل رانڈر شعیب ملک کے گھٹنے میں چوٹ آئی اور وہ شدید زخمی ہو گئے جب کہ شائقین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو ہوائی فائرنگ بھی کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق نمائشی میچ میں بد انتظامی کے باعث ملتان اسٹیڈیم میں آئندہ میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

loading...