اشاعت کے باوقار 30 سال

حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہوں

حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہوں

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ وہ حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہیں، انہیں ایک شخص نے اس وقت ہراساں کیا جب وہ صرف 14 سال کی تھیں تاہم انہوں نے اس سے مقابلہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انٹرویو میں اپنی زندگی کا خطرناک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 14 یا 15 سال کی تھی کہ ایک روز اپنے والدین اور بہن کے ساتھ ہوٹل سے کھانا کھا کر واپس آ رہی تھیں، بہن اور والد آگے جب کہ وہ والدہ کے ساتھ پیچھے چل رہی تھیں کہ ایک شخص نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ پہلے تو نظر انداز کیا لیکن پھر واپس پلٹ کر اس شخص کالر سے پکڑا کر تھپڑ رسید کر دیا اور اس دن سے والدین جانتے ہیں کہ میں اپنی دیکھ بھال خود کر سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہیں۔

loading...