اشاعت کے باوقار 30 سال

ریئلٹی ٹی وی اسٹار کائیلی جینر کے ہاں بچے کی پیدائش

 ریئلٹی ٹی وی اسٹار کائیلی جینر کے ہاں بچے کی پیدائش

لاس اینجلس : امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار و معروف ماڈل کایلی جینر نے تمام افواہوں کو ختم کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کر دی کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہو گئی۔ خیال رہے کہ 20 سالہ ماڈل کایلی جینر سے متعلق گزشتہ برس ستمبر میں یہ افواہ سامنے آئی تھی کہ وہ امید سے ہیں، تاہم انہوں نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کیے رکھی۔ متعدد امریکی و برطانوی نشریاتی اداروں نے کایلی جینر کی دوران حمل کھینچی گئی تصاویر بھی شیئر کی تھیں، تاہم اداکارہ نے اس حوالے کوئی بھی تصدیق یا تردید کرنے کے بجائے خاموش رہنے کو زیادہ اہمیت دی۔ اب کایلی جینر نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ماں بننے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ، مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پہلی بار ماں بننے کے احساس کو دنیا کا بہترین ترین احساس قرار دیا۔ اپنی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہاں یکم فروری کو لاس اینجلس میں بچی کی پیدائش ہوئی، جس کا تاحال کوئی نام نہیں رکھا گیا۔انہوں نے اپنے امید سے ہونے کی خبر کو راز رکھنے سے متعلق بتایا کہ وہ اس کی خبر دنیا کے سامنے نہیں لانا چاہتی تھیں، اس لیے انہوں نے اپنی خوشی اور آنے والے بچے کی بہتری کے لیے خاموشی اختیار کیے رکھی۔

loading...