اشاعت کے باوقار 30 سال

مسلح افراد کے حملے میں بھارتی کیپٹن سمیت 4 فوجی ہلاک

مسلح افراد کے حملے میں بھارتی کیپٹن سمیت 4 فوجی ہلاک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں بھارتی کیپٹن سمیت 4 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں نا معلوم مسلح افراد نے بھارتی چوکیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں بھارتی کیپٹن کپل کندو بھی شامل ہے۔ دوسری طرف سندر بنی کے علاقے میں بھی فائرنگ سے بھارتی بارڈر فورس کا ایک اہل کار جب کہ ضلع پونچھ کے علاقے شاہ پور میں ایک فوجی زخمی ہو گیا۔ بھارتی حکومت نے حسب معمول تمام حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کیا اور بھارتی فوج نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ بھارت نے 1947ء سے کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے اور 7 لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں کشمیری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

loading...