اشاعت کے باوقار 30 سال

آئی سی سی کا انڈر 19 ورلڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئی سی سی کا انڈر 19 ورلڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

ادبئی : آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا، پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے کپتان رینارڈوین ٹونڈرکو آئی سی سی ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے،انڈر 19 ورلڈ کرکٹ ٹیم میں جنوبی افریقا کے3 ،بھارتی ٹیم کے 5 کھلاڑی شامل کئے گئے ،پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی بھی آئی سی سی انڈر 19 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ٹورنامنٹ میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان کے باؤلر قیس احمد بھی آئی سی سی انڈر 19 ٹیم میں شامل ہیں جب کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی آسٹریلوی ٹیم کا کوئی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہے۔

loading...