اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکہ کا فٹ بالر میراڈونا کو ویزا دینے سے انکار

امریکہ کا فٹ بالر میراڈونا کو ویزا دینے سے انکار

بیونس آئرس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید ارجنٹائن لیجنڈ فٹ بالر میرا ڈونا کو مہنگی پڑ گئی۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے عظیم فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا، ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان ڈیاگو میراڈونا نے میامی میں دائر کیس میں پیش ہونے کے لئے ویزا کی درخواست دی تھی مگر امریکی صدر کے خلاف توہین آمیز جملے استعمال کرنے پر انہیں ویزا نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ میراڈونا نے ٹیلی ویڑن پروگرام میں ٹرمپ کو کٹھ پتلی قرار دیا تھا اور بعد ازاں بھی امریکی صدر کی متنازعہ پالیسیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

loading...