اشاعت کے باوقار 30 سال

چیف جسٹس منصور علی شاہ کی بطور جج سپریم کورٹ میں تقرری

چیف جسٹس منصور علی شاہ کی بطور جج سپریم کورٹ میں تقرری

اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ کی بطور جج سپریم کورٹ میں تقرری کر دی گئی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس منصور علی شاہ کی بطور سپریم کورٹ جج منظوری دے دی جس کے بعد ان کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سپریم کورٹ میں تقرری کے بعد جسٹس یاور علی شاہ کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ وزارت قانون نے مزید تعیناتیوں میں جسٹس ریٹائرڈ محمد فاروق شاہ اور شوکت علی رخشانی کو وفاقی شریعت عدالت کا جج مقرر کیا ہے۔ وزرات قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں 6 ججز کو ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا جس میں جسٹس کوثر سلطانہ حسین، جسٹس ارشادعلی شاہ، جسٹس آغا فیصل، جسٹس عدنان اقبال چودھری، جسٹس امجد علی سہتو اور جسٹس شمس الدین عباسی شامل ہیں۔

loading...