اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

پاکستانی ہارر فلم پری نے ہوش اڑا دئے

پاکستانی ہارر فلم پری نے ہوش اڑا دئے

کراچی: خوف و دہشت اور سنسنی سے بھرپور پاکستانی ہارر فلم پری نے دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خوف ،دہشت اور سنسنی سے بھرپور پاکستانی ہارر فلم پری کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں جو نمائش کے لئے پیش بھی کی گئی ہے۔ ہدایت کار و رائٹرسید عاطف علی کی یہ فلم ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم کنجیورنگ سے متاثر ہو کر تشکیل دی گئی ہے جس کی کہانی ایک ایسے پر اسرار گھر کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں رہائش پذیر خاندان کو خطرناک واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ما فوق الفطرت مخلوق کے زیر اثر اس گھر میں پر اسرار موت کے بعد رونما ہونے والے واقعات کی وجہ سے تمام گھر والوں کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے جہاں سے بچ کر زندہ نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔پروڈیوسر اور میوزیک ڈائریکٹر مسعود عالم کی اس سنسنی خیز فلم میں معروف اداکار قوی خان، رشید ناز، خوشی، جنید اختر اور فائق عصام اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ یہ ہارر تھرلر فلم ایک روز قبل 2 فروری سے سب کے ہوش اڑانے کے لئے سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔

loading...