اشاعت کے باوقار 30 سال

جارج کلونی کا اپنی اہلیہ کے حوالے سے اہم انکشاف

جارج کلونی کا اپنی اہلیہ کے حوالے سے اہم انکشاف

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی کا شمار شوبز کے معروف ترین اور رومانوی جوڑوں میں ہوتا ہے۔ جارج اور امل کے مداح اور میڈیا کے لیے ہمیشہ یہ سوال باعث تجسس رہا کہ ان دونوں کی محبت کیسے ہوئی اور دونوں نے مختلف پیشوں کے باوجود ایک ہونے کا فیصلہ کیسے کیا؟ اگرچہ دونوں کی شادی کو بھی 4 سال گزر چکے، تاہم اب بھی لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کی شادی کیسے ہوئی، اور اس حوالے سے پہل کس نے کی؟ شادی کو 4 سال گزر جانے کے بعد اب 56 سالہ اداکار و ہدایت کار جارج کلونی نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی اہلیہ لبنانی نژاد برطانوی قانون دان اور سماجی کارکن امل کلونی کے ساتھ محبت کیسے پروان چڑھی اور ان کی شادی کیسے ہوئی۔ ویب اسٹریمنگ چینل ’نیٹ فلیکس‘ کے شو ’مائی نیکسٹ گیسٹ نیڈز نو انٹروڈکشن ود ڈیوڈ لٹرمین‘ میں انکشاف کرتے ہوئے جارج کلونی نے کہا کہ انہوں نے جب پہلی بار امل کلونی کو دیکھا تو وہ وہیں ٹھہر گئے، اور کئی گھنٹوں تک گھر سے باہر نہیں نکلے۔ اداکار نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ دن بھی عام دن تھا، مگر وہ جلد ہی خاص بن گیا، اس دن انہیں ایک دوست نے کہا کہ وہ ان کے گھر آ رہے ہیں، کیا وہ اپنی ایک دوست کو ساتھ لے کر آ سکتے ہیں؟ جارج کلونی نے بتایا کہ انہوں نے دوست کو معمول کے مطابق جواب دیا کہ وہ اپنی دوست کو ساتھ لے کر آ سکتے ہیں۔

loading...