اشاعت کے باوقار 30 سال

اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہئیں

اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہئیں

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہئیں۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پر بین الحکومتی مذاکرات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ غیر جمہوری عناصر کو مضبوط کرنا رکن ریاستوں کی خود مختاری و برابری کے منافی ہے، پاکستان سلامتی کونسل کو زیادہ نمائندہ، جمہوری، شفاف اور جواب دہ بنانے کا حامی ہے جب کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہیے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی امن و استحکام کو در پیش چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے، توقع ہے امسال سلامتی کونسل میں اصولوں کو مفادات پر فتح حاصل ہو گی اور سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لئے لچک اور افہام و تفہیم کے جذبے کی ضرورت ہے۔

loading...