اشاعت کے باوقار 30 سال

فیس بک پر بٹ کوائن اور کریپٹو کرنسی کے اشتہارات پر پابندی

فیس بک پر بٹ کوائن اور کریپٹو کرنسی کے اشتہارات پر پابندی

کراچی: سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے مالیاتی مصنوعات کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی ہے جن میں بٹ کوائن اور کریپٹو کرنسی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ کے پروڈکٹ منیجمنٹ ڈائریکٹر راب لیتھبرن نے بتایا کہ فیس بک نے نئی پالیسی متعارف کروائی ہے جس سے مالیاتی مصنوعات کے اشتہارات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مالیاتی مصنوعات اور خدمات کے اشتہارات اکثر گمراہ کن اور دھوکے پر مبنی ہوتے ہیں لہذا ان پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس پالیسی کا اطلاق فیس بک اور انسٹاگرام پر کیا جائے گا۔

loading...