اشاعت کے باوقار 30 سال

پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کرنے کی سمری ارسال

 پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کرنے کی سمری ارسال

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے (آج) جمعرات کو یکم فروری سے ایک بار پھر پٹرول بم گرائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق بد ھ کو اوگرا حکام کی جانب سے جاری کردہ وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 25 پیسے فی لیٹر، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے98 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی سمری کی منظوری کی صورت میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 100 روپے 16 پیسے فی لیٹر، پٹرول 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 77 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 70 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم 8 روپے، پٹرول پر 10 روپے، مٹی کے تیل پر 6 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 3 روپے فی
لیٹر پٹرولیم لیوی کی سفارش کی گئی ہے، اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 31 فی صد اور دیگر تمام مصنوعات پر 70 فی صد جی ایس ٹی کی سفارش کی ہے، سمری پر غور کے بعد وزیر اعظم قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دیں گے۔

loading...