اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان ہماری شرافت اور نرمی کا غلط مطلب نہ لے

پاکستان ہماری شرافت اور نرمی کا غلط مطلب نہ لے

نئی دلی: بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری نرمی اور شرافت کا غلط مطلب نہ لے جب کہ بھارت اب کمزور نہیں رہا بلکہ ایک طاقت ور ملک بن چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مسلسل ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 روز قبل بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس اور پاک رینجرز کے درمیان فلیگ میٹنگ میں یہ طے پایا تھا کہ ایل او سی پر کوئی اشتعال انگیزی یا جارحیت نہیں کی جائے گی تاہم یقین دہانی کے باوجود پاکستان نے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور مسلسل کر رہا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری خاموشی اور نرمی کی پالیسی کو کمزوری تصور نہ کیا جائے، ہماری شرافت کا ناجائزہ فائدہ نہ اٹھایا جائے، اب ہم کوئی کمزور نہیں بلکہ ایک طاقتور ملک ہیں، ہم سب کے ساتھ دوستانہ مراسم خصوصاً پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کے خواہاں ہیں جب کہ پاکستان کو پڑوسی ہونے کے ناطے بھارت سے دوستانہ رویہ اپنانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات اب پرُسکون ہیں جیسے ماضی میں تھے۔

loading...