اشاعت کے باوقار 30 سال

شمالی اور جنوبی کوریا کی مشترکہ ثقافتی تقاریب منسوخ

شمالی اور جنوبی کوریا کی مشترکہ ثقافتی تقاریب منسوخ

سیولَ شمالی کوریا نے تاریخی مذاکرات کے ذریعے سیول کے ساتھ طے شدہ کی گئیں مشترکہ تقاریب منسوخ کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار جنوبی کوریا کے میڈیا کو ٹھہرایا ہے ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیانگ یانگ نے چار جنوری کو طے شدہ مشترکہ ثقافتی تقریب منسوخ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ جنوبی کوریا کا میڈیا شمالی کوریا کے خلاف عوامی جذبات کو بے بنیاد باتوں سے بھڑکا رہا ہے جبکہ اس تقریب کے حوالے سے بھی بے بنیاد رپورٹیں شائع کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ان پر تقاریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنوری کے آغاز میں ہونے والے سرمانی اولمپکس مذاکرات میں دونوں کووریائی خطوں کی مشترکہ ثقافتی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کا اعلان جنوبی کوریا کی اتحادی وزارت نے پیر کے روز کیا تھا ۔

loading...