اشاعت کے باوقار 30 سال

آسٹریلین اوپن؛ مینز سنگلز میں راجر فیڈرر کی جیت

آسٹریلین اوپن؛ مینز سنگلز میں راجر فیڈرر کی جیت

ملیبرن : آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کا تاج سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے سر سج گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹینس کی دنیا کے بے تاج بادشاہ نے کیرئیر کا 20واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مینز سنگلز کے فائنل میں نمبر دو سیڈ راجر فیڈرر اور نمبر چھ سیڈ مارن چیلچ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ راجر فیڈرر نے شاندار ٹینس کھیلی اور پہلا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا۔ مارن چیلچ نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ ٹائی بریکر پر جیت لیا۔ دونوں سٹار کھلاڑیوں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ چار سیٹ کے بعد دو دو سے برابر ہو گیا۔سوئس ماسٹر نے پانچویں سیٹ میں چھ ایک سے کامیابی سمیٹ کر چھٹی مرتبہ آسٹریلین اوپن کا تاج سر پر سجا لیا۔

loading...