اشاعت کے باوقار 30 سال

میگھا کا بزنس مین سے اسکائپ پر نکاح

میگھا کا بزنس مین سے اسکائپ پر نکاح

لاہور: اداکارہ و ماڈل میگھا نے سعودی عرب اور دبئی کے نامور بزنس مین نوید شر یف سے نکاح کر لیا تاہم اب ولیمہ کی تقریب فروری کے پہلے ہفتے میں لاہور میں ہو گی۔ اداکارہ میگھا کا نوید شریف کے ساتھ نکاح اسکائپ کے ذریعے ہوا، اس موقع پر مفتی عاشق حسین نے نکاح پڑھایا اور نکاح کے موقع پر میگھا کے اہل خانہ شریک ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میگھا کا کہنا تھا کہ فروری کے پہلے ہفتے لاہور میں شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی کروں گی ، جس میں شوبز سمیت دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والے ساتھی فن کاروں، قریبی دوستوں اور صحافیوں کو بھی باقاعدہ طور پرمدعو کیا جائے گا۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہماری خوشی کے لمحات کو اس وقت چار چاند لگ جاتے ہیں، جب اس میں قریبی لوگ شریک ہوں۔

loading...