اشاعت کے باوقار 30 سال

زینت امان کو جنسی ہراسگی کا سامنا

زینت امان کو جنسی ہراسگی کا سامنا

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ زینت امان نے بھارتی بزنس مین کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ بھارت میں خواتین اور بچیوں کو ہراساں کرنا، ان کا پیچھا کرنا اور راہ چلتے انہیں پریشان کرنا معمول کی بات ہے، روزانہ ہزاروں خواتین اس پریشان کن صورت حال کا سامنا کرتی ہیں جب کہ عام خواتین کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اور مقبول اداکارائیں بھی محفوظ نہیں۔ آئے روز اداکاراؤں کے ساتھ زیادتی اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ کی ماضی کی نامور اداکارہ زینت امان نے بھی بھارتی بزنس مین کے خلاف انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے لیے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 66 سالہ اداکارہ نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں بھارتی بزنس مین امر کھنہ کے خلاف انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے، بدسلوکی کرنے اور پیچھا کرنے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس کے مطابق امر کھنہ اور زینت امان بہت اچھے دوست رہ چکے ہیں تاہم کسی بات پر دونوں کا جھگڑا ہوا اور تعلقات میں کشیدگی آگئی، اسی وقت سے زینت امان کی امر کھنہ سے بات چیت بند ہے، تاہم امر کھنہ مسلسل اداکارہ کو فون کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کا پیچھا بھی کر رہے ہیں۔ جب زینت امان امر کھنہ سے پیچھا چھڑانے میں ناکام ہو گئیں تو انہوں نے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے بھارتی پینل کوڈ کے تحت امر کھنہ کے خلاف سیکشن 304 ڈی کے تحت پیچھا کرنے اور 509 کے تحت خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف شکایت درج کی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ زینت امان نےفی الحال میڈیا کو اس حوالے سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

loading...