اشاعت کے باوقار 30 سال

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے طبی سہولیات سے محروم عوام کی مشکلات میں کمی کے بجائے پریشانیوں میں اضافہ کرتے ہوئے ادویات کی قیمتیں بڑھا دیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے رجسٹرڈ ادویات کی قیمتو ں میں سالانہ اضافے کے با ضابطہ احکامات جاری کر دئے۔ ادویات کی قیمتو ں میں 2.08 فیصد اور نان شیڈول ادویات کی قیمتوں میں 2.91 فی صد جب کہ 5 روپے سے کم مالیت کی دوا کی قیمت میں 4.16 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ڈرگ پرائس کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ڈرگ پالیسی 2015ء کے مطابق کنزیومر انڈکس پرائس کی سالانہ شرح کے مطابق کیا گیا ہے تاہم ادویات کی قیمت میں اضافے کا اطلاق عدالت میں قیمتوں میں اضافہ کے لیے دائر مقدمات پر نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فارما سیوٹیکل کمپنیاں ادویات کی قیمت میں اضافہ کرنے کے 15 دن کے اندر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو رپورٹ بھجوائیں۔

loading...