اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے خلاف مقدمہ درج

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے خلاف مقدمہ درج

مقبوضہ کشمیر : مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ہاتھوں 2 معصوم کشمیریوں کی شہادت پر پولیس نے بھارتی فوج کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائی پر کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھی خاموشی توڑ دی، 27 جنوری کو ضلع شوپیاں میں فوجیوں کی نہتے مظاہرین پر فائرنگ سے 2 افراد
کی شہادت پر بھارتی فوج کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، 2 کشمیریوں کی شہادت کا مقدمہ بھارتی فوج کی دسویں گراہول رائفل بٹالین کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی شہادت پر پوری وادی سوگوار ہے، گزشتہ روزحریت رہنماؤں کی کال پر بھارتی جارحیت اور ظلم و ستم کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شریک ہزاروں افراد نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے، حریت رہنماؤں نے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کو بھارتی فورسز کی منظم منصوبہ بندی قرار دیا۔ سری نگر سمیت دیگر اضلاع میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند اور سڑکیں سنسان رہیں، احتجاج روکنے کے لئے قابض انتظامیہ نے سری نگر اور مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔

loading...