اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان ٹی ٹوئنٹی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گیا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گیا

دبئی: نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-2 سے جیتنے کے بعد قومی ٹیم عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والی سیریز کے تیسرے اور آخری فیصلہ کن میچ کے اختتام پر آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان نے 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جب کہ کیوی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ رینکنگ کی فہرست میں بھارت کا تیسرا اور انگلینڈ کا چوتھا نمبر ہے، ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز پانچویں ،جنوبی افریقا چھٹے جب کہ آسٹریلیا ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ رینکنگ میں سری لنکا آٹھویں ، افغانستان نویں اور بنگلا دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

loading...