اشاعت کے باوقار 30 سال

پنجاب میں چھالیے کے استعمال پر مکمل پا بندی کا فیصلہ

پنجاب میں چھالیے کے استعمال پر مکمل پا بندی کا فیصلہ

فیصل آباد: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سائنٹٖیفک پینل کی سفارشات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت کیمیکل لگے پروسیسڈ چھالیہ کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے اس کے استعمال پر مکمل پا بندی کا فیصلہ کیا ہے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے تحت چھالیہ کا کاروبار کرنے والوں کو 3 ماہ کی مہلت دی گئی ہے ۔ حتمی مہلت ختم ہونے کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سائنٹیفک پینل کے ممبران کی طرف سے میٹنگ میں پیش کی گئی سفارشات کے پیش نظر چھالیہ کی فروخت پر مکمل پا بندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا جس کا اطلاق پنجاب بھر میں 30 اپریل 2018 سے ہو گا۔ گزشتہ ماہ دسمبر میں تحقیات مکمل ہونے کے بعد چھالیہ پر پابندی کے حوالے سے سفارشات پینل میں پیش کی گئیں جن کی حتمی منظوری دیتے ہوئے پینل نے چھالیہ کے کاروبار سے منسلک افراد کو تین ماہ کی کاروباری مثقلی کی مدت دی گئی ہے۔ مقررہ مہلت ختم ہونے کے بعد اگر کوئی بھی شخص چھالیہ فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تو پنجاب فوڈ اتھارٹی سخت قانونی کاروائی کرنے کی مجاز ہو گی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے چھالیہ پر
پابندی عائد کر کے حوالے سے عوام سے گزارش کی ہے کہ چھالیہ کا استعمال انسانوں میں منہ ،گلے اور معدے کے سرطان کے علاوہ معدے کے دیگر امراض کا باعث بن سکتا ہے ۔ان خطرناک بیماریوں کے پیش نظر عوام چھالیہ کا استعمال فوری ترک کر دیں ۔

loading...