اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان نے ٹی 20 سیریز 1-2 سے جیت لی

پاکستان نے ٹی 20 سیریز 1-2 سے جیت لی

ماؤنٹ ماؤنگانوئی: پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو 18 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔ نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ ہوا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا ۔ اووپنرز فخر زمان اور احمد شہزاد نے اچھا آغاز کیا لیکن 30 رنز کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، 66 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم بھی 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ فخر زمان نے شاندار 46 رنز بنائے اور 106 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ گرین شرٹس میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور انجری کا شکار حسن علی کی جگہ عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ پاکستان نے 48 رنز سے جیت لیا تھا۔

loading...