اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکہ، یورپ اور کویت کے لئے پی آئی اے کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ

امریکہ، یورپ اور کویت کے لئے پی آئی اے کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: پی آئی اے نئے مقامات کے لئے پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جب کہ سعودی عرب اور چین کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس بات کا فیصلہ پی آئی اے پروازوں کے نیٹ ورک کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے خسارے میں کمی لانے کے لئے ایک جامع بزنس پلان مرتب کیا ہے جس میں اخراجات میں کمی اور ریونیو میں اضافہ کر کے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں بہتری لائی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا جلد ہی جدہ کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 28 سے بڑھا کر 31 کی جا رہی ہے اسی طرح مدینہ کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 9 سے 10 کی جا رہی ہے۔ مستقبل میں سی پیک کی وجہ سے ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیجنگ کے لئے اسلام آباد اور کراچی سے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 2 سے 4 کی جا رہی ہے۔ اسی طرح اندرون ملک بھی پروازوں کے دائرہ کار کو وسعت دی جا رہی ہے۔
چین کے مقام گوانگزو، سعودی عرب میں القصیم اور زائرین کی سہولت کے لئے ایران کے شہر مشہد کے لئے بھی پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں کی از سر نو تزئین و آرائش کی گئی ہے اور دوران پرواز جدید ترین انٹرٹینمنٹ سسٹم کو فعال کیا جارہا ہے۔ کیبن کریو کی نئی یونیفارم بھی متعارف کرائی گئی ہے جس کو عوام کی جانب سے پسند کیا گیا ہے اسی طرح گراؤنڈ ہینڈلنگ سٹاف کی یونیفارم بھی تبدیل کی جا رہی ہے اور ان کو کسٹمرز کیئر کی ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔

loading...