اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

فوجی اڈے پر اسرائیلی فوجیوں کی آپس میں لڑائی

فوجی اڈے پر اسرائیلی فوجیوں کی آپس میں لڑائی

مقبوضہ بیت المقدس: جنوبی فلسطین میں قائم ایک فوجی اڈے پر تعینات فوجی اہل کار آپس میں لڑ پڑے جس کے نتیجے میں 11 اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی فلسطین میں عراد کے مقام پر واقع ایک فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں میں لڑائی ہوئی۔ فوجیوں میں جھگڑا اس وقت ہوا جب وہ حشیش کھا رہے تھے۔ لڑائی کے نتیجے میں 11 اہل کار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے بئر سبع شہر میں واقع سوروکا فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم اسرائیل کی ملٹری پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب آرمی چیف نے اس واقعے کو فوج کے لئے شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ فوجی اڈے کے افسران پر سخت پابندیاں لگائیں گے۔

loading...