اشاعت کے باوقار 30 سال

کابل میں کار بم دھماکہ، 40 افراد ہلاک

کابل میں کار بم دھماکہ، 40 افراد ہلاک

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے میں کم از کم چالیس افراد ہلاک اور 110 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت سخت تشویشناک ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کئی لوگوں کی جانیں ضائع بھی ہو سکتی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں واقع وزارت داخلہ کے پرانے دفتر کے قریب ایک کار سوار آیا اور اس نے خود کو وزارت کے دفتر کے مین گیٹ پر دھماکے سے اڑا دیا۔ افغان وزارت صحت کے حکام کے مطابق دھماکے میں چالیس افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوئے ہیں۔ افغان طالبان نے اس خوفناک دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ افغان وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے کیے جانے والے دھماکے میں ایمبولینس کا استعمال کیا گیا ہے۔

loading...