اشاعت کے باوقار 30 سال

میری اصل پہچان اسٹیج ہے اور یہیں سے مقبولیت حاصل کی

میری اصل پہچان اسٹیج ہے اور یہیں سے مقبولیت حاصل کی

لاہور: نامور اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ میری اصل پہچان اسٹیج ہے اور ان ڈراموں کے ذریعے ہی میں نے مقبولیت حاصل کی ، فلموں سے بہتر سٹیج ڈرامہ ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں کہا ہے کہ اسٹیج میں اپنے منفرد کام کی وجہ سے ایک مقام رکھتی ہوں، میں ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کی خواہش کے مطابق پرفارم کرتی ہوں، میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں جس کو کیریئر کی ابتدا سے ہی وہ شہرت حاصل ہوئی جس کی لوگ مدتوں خواہش رکھتے ہیں۔ اسٹیج اداکارہ نے مزید کہا کہ اسٹیج پر اداکاری کے جوہر دکھانا بہت مشکل ہوتا ہے، میں اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتی ہوں کہ اس نے مجھے اتنی عزت بخشی۔ میں اپنے پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جو مجھے اس قدر پسند کرتے ہیں۔

loading...