اشاعت کے باوقار 30 سال

سر ایلٹن جان کا موسیقی چھوڑنے کا اعلان

سر ایلٹن جان کا موسیقی چھوڑنے کا اعلان

لندن: نامور گلوکار سر ایلٹن جان نے موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیانو بجا کر گیت گانے والے سر ایلٹن جان 50 برسوں سے مدھر آواز کا جادو جگا رہے ہیں، ان کا آئندہ ورلڈ ٹور کرئیر کا آخری ٹور ہو گا۔ موسیقی چھوڑنے کے بارے میں سر ایلٹن جان کا کہنا ہے کہ وہ موسیقی چھوڑ کر اپنے بچوں کو بھرپور توجہ دینا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ 70 سالہ ایلٹن جان لائن کنگ اور بلی ایلیٹ کے لیے میوزک ترتیب دے کر گریمی، آسکر اور ٹونی ایوارڈز جیسے اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

loading...