اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

نیلم منیر کرکٹر بن گئیں

نیلم منیر کرکٹر بن گئیں

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر جو کہ اپنی اداکاری اور سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں۔ ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی نیلم منیر کو سوشل میڈیا پر اس وقت کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ان کی کار میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی، مگر اب اداکارہ کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تصویر سامنے آ گئی ہے جس میں نیلم منیر نے کرکٹ کٹ زیب تن کی ہوئی ہے اور بیٹ پکڑے شاٹ کھیلنے کے لئے تیار کھڑی نظر آ رہی ہیں۔ تصویر کو اداکارہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا اور ہیش ٹیگ ویمن کرکٹر کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ یاد رکھیں کہ ہر چیز ممکن ہے ان کے لئے جو بھروسہ رکھتے ہوں جس کے بعد اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ نیلم منیر کی حال ہی میں احسن خان کے ساتھ فلم چھپن چھپائی بھی ریلیز ہوئی تھی۔

loading...