اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان اختلافات

 امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان اختلافات

ڈیووس : شمالی کوریا کے معاملہ پر امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ کانگ کیانگ وا نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری تنازعے کا حل صرف سفارتی طریقے سے ممکن ہے، امریکا شمالی کوریا کے خلاف کسی بھی عسکری کارروائی پر غور سے قبل جنوبی کوریا کی حکومت سے رائے لے گاِ، شمالی کوریا کے جوہری تنازعے کو مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور اس سلسلے میں عسکری حل سیول حکومت کے لیے نا قابل قبول ہو گا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کہہ چکی ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے کے لیے امریکا کے سامنے تمام آپشنز موجود ہیں۔

loading...