اشاعت کے باوقار 30 سال

انٹرپول نے سابق عراقی وزیر کو بغداد حکومت کے حوالے کر دیا

انٹرپول نے سابق عراقی وزیر کو بغداد حکومت کے حوالے کر دیا

بغداد : بین الاقوامی پولیس انٹرپول نے بد عنوانی کے مقدمے میں مطلوب سابق عراقی وزیر عبد الفلاح السوڈانی کو بغداد حکومت کے حوالے کر دیا۔ عراقی نشریاتی ادارے کے مطابق بین الاقوامی پولیس انٹرپول نے بد عنوانی کے مقدمے میں مطلوب سابق عراقی وزیر عبد الفلاح السوڈانی کو بیروت میں حراست میں لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر تجارت کو ایک عدالت کی جانب سے ان کی غیر حاضری میں بد عنوانی کے الزامات میں7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، یہ پہلا موقع ہے کہ عراقی حکومت کی درخواست پر انٹرپول نے اس طرح کسی شخص کو بغداد کے حوالے کیا ہے۔ السوڈانی 2006 ء سے 2009 ء تک عراقی وزیر تجارت تھے۔

loading...