اشاعت کے باوقار 30 سال

اداکارہ متھیرا کو طلاق ہو گئی

اداکارہ متھیرا کو طلاق ہو گئی

لاہور : اداکارہ متھیرا کو طلاق ہو گئی، ذرائع کے مطابق اداکارہ متھیرا اور ان کے شوہر کے درمیان کچھ عرصہ سے اختلافات چل رہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے, اس کا اعلان انہوں نے خود کیا ہے۔ یاد رہے کہ انہوں نے 4 سال قبل گلوکار فلنٹ جے سے شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ مقامی اخبارات کے مطابق دونوں کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات کی خبریں آ رہی تھیں جبکہ بعض افراد کا دعوی تھا کہ ان کے درمیان طلاق ہو گئی ہے لیکن دو ماہ قبل جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے نہ صرف طلاق کی تردید کی بلکہ یہ بھی کہا کہ میں دوبارہ ماں بننے والی ہوں، لیکن اب گزشتہ روز متھیرا نے خود طلاق کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے میں متھیرا نے سوشل میڈیا پر بھی باقاعدہ پیغام تحریر کیا اور اپنے سابق شوہر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

loading...