اشاعت کے باوقار 30 سال

مائیکروسافٹ کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے

مائیکروسافٹ کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے

ماسکو: روسی وزیر مواصلات نکولائی نیکوفوروف نے امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے واشنگٹن کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے اپنے گاہک روسی اداروں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش کی تو اسے اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ روسی وزیر نے گزشتہ روز ملکی خبر رساں اداروں کو بتایا کہ مائیکروسافٹ کو ایسی کوششوں سے احتراز کرنا چاہیے۔ روس میں مائیکروسافٹ کے ڈسٹربیوٹر دو مقامی اداروں نے کہا تھا کہ امریکی کمپنی نے دو سو سے زائد روسی اداروں کو اپنے سافٹ ویئر فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اقدام کی وجہ وہ نئی امریکی پابندیاں بنیں جو گزشتہ برس اٹھائیس نومبر سے نافذ ہو چکی ہیں۔

loading...