اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

لالو پرساد کی مشکلات میں مزید اضافہ

لالو پرساد کی مشکلات میں مزید اضافہ

نئی دلی: ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد کو چارہ اسکینڈل کے تیسرے مقدمے میں بھی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے مزید 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رانچی کی خصوصی سینٹرل بیورو ا آف انوسٹی گیشن(سی بی آئی) نے اسی کیس میں ایک اور سابق وزیر اعلیٰ جگناتھ مشرا کو بھی 5 سال قید کی سزا سناتے ہوئے دونوں مجرمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مجرموں نے مویشیوں کے چارے سے متعلق اسکیم میں غیر قانونی طور پر 33 کروڑ روپے نکالے۔ یہ رقم سن 1992 سے 1993 کے عرصے میں نکالی گئی تھی۔ دوسری جانب لالو پرساد یادیو کے بیٹے تجیشوی یادیو نے سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جان گئے ہیں کہ بی جے پی اور دیگر سیاسی حریف لالو پرساد کے خلاف سازش کر کے انہیں جھوٹے مقدمات میں سزائیں دلوا رہے ہیں۔ 6واضح رہے کہ لالو پرساد کے خلاف ان کی وزارت اعلیٰ کے دور میں مویشیوں کے چارے کے لیے مختص رقم سے غیر قانونی طور پر پیسے نکالنے کے 5 مقدمات درج ہیں جس میں سے تین مقدمات میں انہیں مجرم قرار دے کر قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ دو مقدمات زیر سماعت ہیں۔

loading...