اشاعت کے باوقار 30 سال

نقیب اللہ قتل میں کیس میں اہم پیشرفت

نقیب اللہ قتل میں کیس میں اہم پیشرفت

کراچی: نقیب اللہ قتل میں کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے مطابق مقتول نقیب اللہ کے ساتھ گرفتار ہونے والے 2 اہم گواہ سامنے آئے ہیں، یہ دونوں اہم ترین گواہ وہ نوجوان ہیں جنہیں پولیس نے مقتول نقیب اللہ کے ساتھ گرفتار کیا تھا تاہم بعد ازاں ان دونوں کو بھاری رشوت لے کر رہا کر دیا تھا، ان دونوں نوجوانوں نے نقیب اللہ کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران کے نام بھی بتا دیئے ہیں۔ نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ نقیب اللہ کے ساتھ دیگر جن 2 نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا تھا ان کے نام سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق نقیب اللہ کے ساتھ پولیس نے قاسم اور علی نامی نوجوانوں کو حراست مٰیں لیا تھا تاہم بعد ازاں پولیس افسران نے بھاری رشوت لے کر ان دو نوجوانوں کو رہا کر دیا تھا جبکہ نقیب اللہ کو چند روز بعد جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا تھا۔ ان دونوں نوجوانوں نے انہیں گرفتار کرنے والے پولیس افسران کے نام بھی بتا دیے ہیں۔ نوجوانوں کے مطابق انہیں گرفتار کرنے والے پولیس افسران فیصل خان، انار اور اکبر ہیں۔واضح رہے کہ قاسم اور علی اس کیس کے اہم گواہ ہیں۔

loading...