اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان جی 77 گروپ کا سربراہ بن گیا

پاکستان جی 77 گروپ کا سربراہ بن گیا

اسلام آباد: پاکستان 2018ء کے لیے جنیوا میں جی 77 گروپ کا سربراہ بن گیا، تنزانیہ کے سفیر جیمز اہلکس سیکیلا کی جگہ یہ نشست پاکستانی سفیر فرخ عامل نے سنبھال لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سال 2018ء کے لئے جنیوا میں 77 گروپ اور چینی گروپ برائے ترقی پذیر ممالک کا سربراہ اور نمائندہ ملک بن گیا۔ تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے سفیر جیمز ایلکس سیکیلا نے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تجارت و ترقی (یو این سی ٹی اے ڈی) کے سیکریٹری جنرل مخیسہ کتوئی اور دیگر حکام کی موجودگی میں جی 77 گروپ کی سربراہی پاکستانی سفیرفرخ عامل کے لیے چھوڑ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفود نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے خطرات کے پیش نظر بنایا جانے والا اتحاد اب پہلے سے بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ دوسری جانب جینوا میں یو این سی ٹی ڈی میں منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ عامل نے جی 77 میں نئی توانائی دینے کی ضرورت پر زور دیا جہاں اقوامِ متحدہ کو بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔

loading...