اشاعت کے باوقار 30 سال

معاہدے کی پابندی کے ہمارے عزم کو کمزوری نہ سمجھا جائے

معاہدے کی پابندی کے ہمارے عزم کو کمزوری نہ سمجھا جائے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر قائم ہے اس معاہدے کی پابندی کے ہمارے عزم کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارتی جارحیت یا کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری کا دورہ کیا جس میں ان کو بھارتی سیز فائر کے خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر انہوں نے جوانوں اور شہریوں کے بلند حوصلے کو سراہا، آرمی چیف نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دینے پر جوانوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں پر ہمیشہ موثر جواب دیا گیا۔ آرمی چیف نے شہری آبادی کو تحفظ دینے کے لئے اقدامات اور حفاظتی شیلٹر کی تعمیر کی ہدایت کی ہیں۔ آرمی چیف نے کھوئی رٹہ، رتہ آریان سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں بھارتی اشتعال انگیزیوں کے حوالے سے بریفنگ مقامی کمانڈرز کی جانب سے دی گئی اس کے علاوہ آرمی چیف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں بھارتی شیلنگ کا نشانہ بننے والے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس دورے میں کور کمانڈر راولپنڈٰی لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹینٹ جنرل عامر عباسی بھی ہمراہ تھے

loading...