اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

اسلام آباد: کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز، وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغوفیلی نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا چیفس آف اسٹاف اورنیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز، وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغوفیلی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُمور اور دو طرفہ بحری اشتراکیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے بھی زیرِ غور ہے۔ معزز مہمان کو ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ نیول ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے بعد ایوانِ صدر میں ایک پُر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں صدرِ پاکستان ممنون حسین نے وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغوفیلی کو پاکستان کے اعلیٰ عسکری اعزاز نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔ کمانڈر ائل سعودی نیول فورسز کو یہ اعزاز پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں اُن کی غیر معمولی خدمات اور قابلِ قدر کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔ دورے کے دوسرے مرحلے میں وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغوفیلی لاہور اور کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ رائل سعودی نیول فورسز کے تشکیلی سالوں کے دوران پاک بحریہ کی طرف سے مہیا کی جانے والی تربیتی سہولیات اور تکنیکی مشاورت نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان قریبی تعلقات کے فروغ میں ٹھوس بنیاد رکھی۔ رائل سعودی نیول فورسز کے کئی سینئر آفیسرز کو پاکستان میں تربیت فراہم کی گئی۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وائس ایڈمرل فہدبن عبد اللہ الغوفیلی، رائل نیول سعودی نیول فورسز کے مسلسل تیسرے سربراہ ہیں جو پاکستان نیول اکیڈمی کے گریجویٹ ہیں۔ کمانڈر رائل نیول فورسز کا عہدہ سنبھالنے کے بعدوائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغوفیلی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے جو پاکستان کے ساتھ ان کی قریبی تعلق کا مظہر ہے۔ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث بنے گا۔

loading...