اشاعت کے باوقار 30 سال

سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی عوام کے لئے وبال جان

سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی عوام کے لئے وبال جان

ریاض : سعودی تاج پوش شہزادہ محمد بن سلمان کی سیکیورٹی کے لیے ان کی ذاتی سیکیورٹی فورس ہے جو کہ صرف شہزادہ سلمان کی سیکیورٹی پر مامور رہتی ہے۔ اس سیکیورٹی فورس کا مقصد صرف اور صرف شہزادہ سلمان کے مخالفین اور دشمنوں کو ان سے دور رکھنا اور ان کی حفاظت کرنا ہے۔ لیکن عوام کو اعتراض ہے کہ شہزادہ سلمان کرپشن میں ملوث دیگر شہزادوں کو گرفتار کرنے کے لیے اپنی ذاتی سیکیورٹی فورس کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ خاندانی دشمنی یا پھر کسی سیاسی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ شہزادہ سلمان کی سیکیورٹی فورس50,000 افراد پر مشتمل ہے۔ جن کو جدید ٹریننگ دی گئی ہے۔

loading...