اشاعت کے باوقار 30 سال

ٹاپ آرڈر ایک بار پھر فیل ہوا ہے

ٹاپ آرڈر ایک بار پھر فیل ہوا ہے

ویلنگٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہمارا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر فیل ہو گیا جس کی وجہ سے بڑا اسکور نہیں بنا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مایبن ہونے والے میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ 140 سے 150 رنز بنالیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ واضح رہے کہ آج کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ میچ میں پاکستان ٹیم 105 رنز ہی بنا سکی۔ ٹیم کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔کیوی ٹیم نے 3 میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

loading...