اشاعت کے باوقار 30 سال

راج ناتھ کی پاکستان کو گیدڑ بھبکی

راج ناتھ کی پاکستان کو گیدڑ بھبکی

لکھنؤ: بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے گیدڑ بھبکی ماری ہے کہ بھارتی فوج پاکستان میں بھی گھس کر کارروائی کر سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے لکھنؤ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نہ صرف اپنی سرزمین بلکہ دوسرے ملک میں بھی گھس کر دشمن کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے، چند ماہ قبل پاکستان نے بھارت کے 17 فوجیوں کو ہلاک کیا تھا، وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سنگین مسئلے پر تمام اعلیٰ حکام سے مشاورت کی جس کے بعد بھارتی فوج نے پاکستان میں داخل ہو کر وہاں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔ راج ناتھ نے دعویٰ کیا کہ دنیا میں بھارت ایک مضبوط ملک کے طور پر سامنے آ رہا ہے، اور ہم نے دنیا کو ٹھوس پیغام دیا ہے کہ ہم نہ صرف اپنے ملک کے اندر بلکہ دشمن کی سرزمین کے اندر بھی اس کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں، بھارت تو پاکستان سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن پاکستان ہمارے ساتھ خوشگوار مراسم قائم کرنا نہیں چاہتا۔

loading...