اشاعت کے باوقار 30 سال

شہباز شریف 10 سال میں سوئس بینک سے پیسے کیوں نہ لائے؟

شہباز شریف 10 سال میں سوئس بینک سے پیسے کیوں نہ لائے؟

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف 10 سال میں سوئس بینک سے پیسے کیوں نہ لائے؟ اب الیکشن آ رہے ہیں تو سوئس اکاونٹ یاد آ گئے، سوئس اکاونٹس کی دولت کی حقیقت تھی تو سامنے لے آتے۔ لاہور میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شہباز شریف لاہور سے باہر نکلیں لوڈشیڈنگ کا پتہ چل جائے گا، ماڈل ٹاون اور جاتی امرا کے محلات کے علاوہ ہر جگہ اندھیرے ہیں، قوم کو پتا ہے کہ کون ٹوپیاں پہن کر ٹوپی ڈرامے کرتا ہے پاکستانی قوم شوباز شریف کی شوبازیوں سے اچھی طرح واقف ہے، مال روڈ پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے خون کا حساب لینے جمع ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف 10 سال میں سوئس بینک سے پیسے کیوں نہ لائے؟ اب الیکشن آ رہے ہیں تو سوئس اکاونٹ یاد آ گئے، سوئس اکاونٹس کی دولت کی حقیقت تھی تو سامنے لے آتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ سوئس اکاونٹس کو چھوڑیں اب اپنے بھائی اور ان کے بچوں کی دولت کی فکر کریں، شہباز شریف اپنے گھر کی خبر لیں جہاں نیب آنے والی ہے آپ کے خاندان نے جو اربوں ڈالر لوٹے وہ عدالت واپس لانے والی ہے۔ قمر زمان کہتے ہیں کہ شہباز شریف خود کو پہلے حدیبیہ کی تحقیقات کے لیے پیش کریں پھر باتیں کریں اگر دامن صاف ہے تو حدیبیہ ریفرنس میں ٹیکنیکل بنیادوں کا سہارا کیوں لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مال روڈ پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے خون کا حساب لینے جمع ہوئے۔ قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ 5 فروری کو شہباز شریف کے ہر سوال کا جواب دیں گے۔

loading...