اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارت کا جوہری میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ

بھارت کا جوہری میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی: بھارت نے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت سے لیس تیز ترین میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، تجربے کے دوران ایٹمی میزائل نے 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ صرف 2 منٹ میں طے کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان نے اڈیشہ کے عبدالکلام جزائر سے 5 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کیا۔ دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ذرائع کے مطابق جوہری صلاحیت اور سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اگنی 5 میزائل کو عبدالکلام جزائر سے فائر کیا گیا جو اپنے پہلے سے مقررہ ہدف کو تباہ کرتے ہوئے خلیج بنگال میں جا کر گرا۔ بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگنی 5 بیلسٹک میزائل جدید ٹیکنالوجی، نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔ اس میزائل نے 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ محض 2 منٹ میں طے کر لیا، یہ جوہری مواد لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی آر ڈی او کی طرف سے بھارت میں ہی تیار کیے گئے اگنی 5 میزائل کی لمبائی 17 میٹر، چوڑائی دو میٹر اور وزن تقریباً 50 ٹن ہے۔ یہ ایک ٹن تک جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طویل فاصلے تک مار کرنے والا اگنی 5 بیلسٹک میزائل زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

loading...