اشاعت کے باوقار 30 سال

کامیڈین امان اللہ ہسپتال سے گھر منتقل

کامیڈین امان اللہ ہسپتال سے گھر منتقل

لاہور : کنگ آف کامیڈی امان اللہ کی شوبز سے تعلق رکھنے والے فن کاروں نے عیادت کی۔ انہیں چند روز قبل طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئے۔ ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ تک مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایات بھی دیں۔ امان اللہ کے ساتھی اداکاروں جواد وسیم ، انور علی ، طاہر نوشاد ، نسیم وکی ، نجم زیدی ،سلیم البیلا ، حسن مراد ، افتخار ٹھاکر ، قیصر پیا ، سخاوت ناز اور امانت چن سمیت دیگر نے ان کی عیادت کر کے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

loading...