اشاعت کے باوقار 30 سال

اداکارہ میرا کا ایک مرتبہ پھر کاسمٹیک سرجری کروانے کا فیصلہ

اداکارہ میرا کا ایک مرتبہ پھر کاسمٹیک سرجری کروانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا نے جوان نظر آنے کے لئے ایک مرتبہ پھر کاسمٹیک سرجری کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا جو اپنے چہرے پر بڑھاپے کے آثار نمودار ہونے اور بڑھتی ہوئی جھریوں کے باعث آج کل کافی پریشان ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں ملک کے کئی نامور میک آرٹسٹوں سے رابطہ کیا لیکن ان کی جانب سے خاطر خواہ فواہد حاصل نہ ہونے کے بعد اب اداکارہ میرا نے امریکہ جا کر چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اداکارہ میرا آئندہ ہفتے امریکہ روانہ ہو جائیں گی جہاں وہ اپنے چہرے کو جوان بنانے کے لئے سرجری کروائیں گی واضح رہے کہ اداکارہ میرا اس سے قبل بھی دوبار اپنے چہرے کی سرجری کروا چکی ہیں۔

loading...